- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے، سیکریٹری پیٹرولیم
اسلام آباد: سیکریٹری پیٹرولیم نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولم ڈویژن کی سال 2019 – 20 کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پی اے سی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سردیوں کے دوران گیس بحران کا خدشہ ہے کیوں کہ مقامی گیس ملک ضرورت پورا نہیں کررہی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر مسلسل گر رہے ہیں، جس کا اندازہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد لگایا گیا ہے۔
سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت دنیا میں گیس دو تین فیصد مہنگی ہوچکی ہے اور مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم گیس نہیں خرید سکتے۔
علی رضابھٹہ نے کہا کہ ہماری زیادہ گیس گھریلو صارفین کو جاتی ہے جس پر زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی۔
اس وقت دنیا میں گیس مالیکیولز دستیاب نہیں اور یورپ ان دنوں یورپ میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، ان ممالک کی قوت خرید زیادہ ہے وہ مہنگی خرید سکتے ہیں۔
اس موقع پر موقع نور عالم خان نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے گرمیوں میں بجلی غائب سردیوں میں گیس، کیا ایل این جی خریداری سے سردیوں کیلئے گیس دسیتاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی بھی گیس کی قلت ہے اور گزشتہ دو سال سے ملک میں گیس بحران ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔