صوابی میں گاڑی پر فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
خواجہ سرا وفا صوابی سے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں پشاور جا رہا تھا، فوٹو ایکسپریس

خواجہ سرا وفا صوابی سے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں پشاور جا رہا تھا، فوٹو ایکسپریس

خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے خواجہ سرا وفا کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سرا وفا  ساتھیوں کے ہمراہ کار میں صوابی سے پشاور جا رہا تھا اور فائرنگ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والا مقتول خواجہ سرا کا دوست تھا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔

مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔