انگلش کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: انگلش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کی۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈپٹی چیئرمین نے اس ملاقات میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں پاک بھارت تاریخی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کریں، پاک بھارت میچز بہت پیسہ لے کر آتے ہیں۔

انگلش بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نےتین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ میچز برمنگھم اور ایجبسٹن کے اسٹیڈیم میں کھیلے جاسکتے ہیں۔

ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین نے واضح کیا کہ انگلینڈ کی سر زمین پر پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔