- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
دو پاکستانی خواتین ایتھلیٹس میراتھن میں شرکت کیلیے لندن روانہ
کراچی: پاکستان کی دو خواتین ایتھلیٹس لندن میراتھن اور نیو یارک سٹی میراتھن میں شرکت کریں گی، طویل فاصلوں کی دوڑوں میں بہترین کارکردگی کی امید لیے دونوں پاکستانی خواتین ایتھلیٹس اپنی منزل کی جانب رواںہ ہوگئیں۔
انٹرنیشنل ایتھلیٹس حرا دیوان اور کوکب مسرور اتوار کو ہونے والی لندن میراتھن کے ویمن ایونٹ میں شرکت کریں گی، بعدازاں وہ 6 نومبر کو امریکا میں ہونے والی نیویارک سٹی میراتھن میں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
روانگی سے قبل انہوں نے عالمی ایونٹس میں بہتر نتائج کی توقع ظاہر کی۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے حرا دیوان اور کوکب مسرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نیویارک میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی اور لندن میں شیڈول دنیا کی تیسری بڑی میراتھن میں شرکت کسی اعزاز سے کم نہیں، ان مقابلوں کے لیے بھر پور محنت اور مکمل تیاری کی ہے جبکہ شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش اور خوش ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں ہماری شرکت پاکستان کی خواتین کے لیے ایک پیغام ہے، اب وقت بدل گیا ہے، عورتیں بھی زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ شریک ہیں، یہ امر مسرور کن ہے کہ پاکستانی خواتین بھی انٹرنیشنل ایتھلیکٹس مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں، یہ عمل پاکستانی معاشرے کے روشن خیال ہونے کا بھی عکاس ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ وہ لندن میراتھن میں شرکت کرکے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈز بھی جمع کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ لندن میراتھن میں بہبودی مقاصد کے لیے 6 کروڑ64 لاکھ پونڈز کی ریکارڈ امدادی رقم اکھٹا کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔