آصف زرداری طبیعت ناسازی پر اسپتال منتقل

امتیاز مغیری  منگل 27 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے۔

پی پی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔