رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا، شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 ستمبر 2022
رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا، شرجیل میمن ۔  فوٹو : فائل

رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا، شرجیل میمن ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے سندھ بھر میں آٹے کے رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں700پوائنٹس پر رعایتی نرخوں پر آٹا آج سے دستیاب ہے، عوام 65 روپے فی کلو گرام پر آٹا خرید سکتے ہیں،آٹا 5 اور 10 کلو گرام کے تھیلے میں دستیاب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔