سرکاری ملازمین پر حملہ، علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

(فوٹو: ٹوئٹر) سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی اسٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں دو ایف آئی آر درج کرلیں گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

123

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔