- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اقراء قتل کیس میں ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت منظور
اسلام آباد: خاتون پولیس کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اقراء قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل اقراء قتل کیس؛ ایس پی ٹریفک کو عہدے سے ہٹادیا گیا
ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ عمران فیروز اور ملک جواد عادل نے دلائل دیے۔
عدالت نے نامزد ملزمان ایس پی عارف شاہ سمیت تین ملزمان کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ایس پی عارف حسین شاہ ، افتخار علی اور عمران نبی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی پراسرار اور مشکوک حالات میں موت ہوئی تھی، جس پر ان کے رشتے دار ایس پی ٹریفک عارف شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اقرا کراچی کی رہائشی تھیں اور ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ اقرا نے 2019 میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیار کی اور وہ اسلام آباد میں کچھ عرصے کے لیے اپنے رشتہ دار ایس پی ٹریفک پولیس عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔