پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ بھارتی بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
(فوٹو: کرک انفو) بی سی سی آئی نے انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو مسترد کردیا

(فوٹو: کرک انفو) بی سی سی آئی نے انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو مسترد کردیا

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی انگلش کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر بی سی سی آئی کا ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز کی پیشکش کی تھی جس پر انڈین بورڈ نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی اور موجودہ حالات کی پیش نظر اسکا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار

پاک بھارت ٹیموں نے 15 سال قبل آخری بار ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی تاہم ممبئی حملوں کا جواز بناکر بھارت نے متعدد بار پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

سال 2012 میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جس کے لیے قومی ٹیم بھارت گئی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز 2007 میں کھیلی گئی تھی۔

پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔