عمران خان نے آڈیو لیک کرنے کا الزام شہباز شریف پر لگادیا

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے، سابق وزیراعظم

(فوٹو: ٹوئٹر) اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے، سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم عمران خان کا آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل سامنے آگیا، 

پنجاب ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو میں نے اس پر صحیح کھیلا ہی نہیں ہے، اب یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز لیک، مریم نواز کے داماد کیلیے لندن سے پاور پلانٹ منگوانے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر نے یہ ویڈیو لیک کی ہے، میں چاہتا ہوں کہ سائفر لیک ہو جائے تاکہ قوم کو پتا چلے کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔

قبل ازیں سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آئی تھی، جس میں اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سائفر پر کھیلنا ہے، اسے غیرملکی سازش بنادیتے ہیں، عمران خان کی آڈیو لیک

سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں، تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فاراسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نارہے اوربیوروکریٹک ریکارڈپہ چلاجائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود، آپ (اعظم خان) میں اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنادیتے ہیں۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی تھیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لیے جانے، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔