حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاکر کی پی سی بی سیکیورٹی زون میں ویڈیو وائرل

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 ستمبر 2022
علی فیضان نے میوزیم میں جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنائی:فوٹو:سوشل میڈیا

علی فیضان نے میوزیم میں جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنائی:فوٹو:سوشل میڈیا

 لاہور: حریم شاہ کے بعد ٹک ٹاکر علی فیضان کی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاکر علی فیضان کی  پی سی بی کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم  میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے رہے ۔

ویڈیو میں علی فیضان کو پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں جینز پہن کر بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ویڈیو بنائی ۔علی فیضان  قذافی اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ،  پریس کانفرنس روم میں رسائی  پاکر وہاں بھی ٹک ٹاک بناتے رہے جسے انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیرکردیا۔

دوسری طرف پی سی بی حکام نے معاملہ نوٹس میں آنے پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔