راولپنڈی میں لفٹ گرنے سے نوجوان جاں بحق

 بدھ 28 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

راولپنڈی: کمرشل مارکیٹ میں کپڑوں کی دکان میں نصب لفٹ اچانک گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دکان میں صفائی کرنے والا 18 سالہ ساحل لفٹ کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔  راولپنڈی ریسکیو 1122 امدادی ٹیم نے لفٹ کے نیچے پھنسی لاش نکال لی۔

امدادی ٹیموں نے متاثرہ لفٹ کو کاٹ کر لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔