مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی    

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔