سنیئرقانون دان عرفان قادر وزیراعظم کےمعاون خصوصی مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سنیئرقانون دان عرفان قادر کو وزیراعظم  کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے عہدہ وفاقی وزیرکےبرابرہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عرفان قادر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت کی کابینہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے اضافے کے بعد مجموعی طور پر کابینہ کی تعداد 73 تک پہنچ گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے ذریعے تمام اتحادیوں کو متناسب نمائندگی فراہم کرنےکا موقع دیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔