- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
ایکتا کپور اور اُن کی والدہ شوبھا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا(فائل فوٹو)
ممبئی: بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ترین پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کی جانب سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز میں ایکتا اور شوبھا کپور نے ویب سیریز میں فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
پروڈیوسر کے خلاف بہار کے ایک شہری شمبھو کمار نے عدالت میں خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایکتا کپور کی والدہ ان کی پروڈکشن کمپنی سے منسلک ہیں جس کے باعث ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور ایکتا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔