اینٹی کرپشن پنجاب کا 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی نے منظوری دے دی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی نے منظوری دے دی

 لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس بھیجے جانے والے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نیب میں جاری پچاس کروڑ سے نیچے والے تمام سیاسی افراد کے ریفرنسز اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا۔

ذرائع وزیراعلی آفس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) کو خط لکھا جائے گا اور 50 کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز کی تفصیلات مانگی جائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔