ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2022
ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیدیا
(فوٹو: ٹوئٹر)

ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیدیا (فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بہمرا کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے فاسٹ بولر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کیلئے انہیں ریسٹ کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پانڈیا جیسے میچ فنشر کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

دوسری جانب جسپریت پہمرا کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی یا محمد سراج کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں بھی پیسر کی خدمات سے محروم تھی جبکہ سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔