کوئٹہ؛ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2022
فوٹو : پی پی آئی

فوٹو : پی پی آئی

کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میٹروپولیٹن کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے مستقل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی جبکہ ایک سال سے گریجیوٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بند ہے۔

مظاہرین کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے، سیکریٹری فائنانس اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی ناہلی کے باعث ملازمین پریشان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔