پاکستانی نژاد مسٹر آسٹریلیا نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 29 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: پاکستانی نژاد مسٹر آسٹریلیا حسنین ولی کریمی نے اپنی ٹرافی نیلام کرکے رقم سیلاب متاثرین کے فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کستانی نژاد مسٹر آسٹریلیا نے انسانیت و ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی، حسنین ولی کریمی نے مسٹر آسٹریلیا کی ٹرافی نیلامی کے لیے پیش کردی۔

حسنین کریمی کا کہنا ہے کہ ٹرافی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے فنڈ میں دونگا، ملنے والی  رقم سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی۔

واضح رہے کہ حسنین کریمی نے سنہ 2020 میں مسٹر آسٹریلیا کی چمچاتی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔