اہل خیر کے عطیات شفاف طریقے سے سیلاب مستحقین کو پہنچائیں گے، عمران خان

 جمعرات 29 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ خیر کی جانب سے دیے جانے والے عطیات سیلاب متاثرین کو شفاف انداز سے پہنچائے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والے عطیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملاقات میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کے شفاف اور تیز ترین طریقۂ کار پر بھی بریفنگ بھی دی۔

عمران خان نے دنیا بھر سے دل کھول کر سیلاب متاثرین کے لیے  عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ خیر ہمیشہ کیطرح اب بھی نہایت کھلے دل کے ساتھ مشکلات میں گھِرے اپنے بھائیوں کیلئے آگے بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بلاشبہ بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اہلِ خیر کے عطیات کو نہایت شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔