اہلیہ کا قتل؛ ایاز امیر کے بیٹے کا شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف، پولیس

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: اہلیہ کے قتل کے کیس میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آئس نشہ کا عادی نہیں لیکن دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی اور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔

ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی، ملزم نے اپنی مقتولہ اہلیہ سے مرسڈیز کار لینے کا دوران تفتیش اعتراف کیا۔

ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے پولیس نے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔

ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ کی کل جمعہ کو درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی عدالت میں سماعت میں پولیس بھر پور مخالفت کرے گی۔

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔