اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا اعزازی نوٹ جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2022
نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا۔ فوٹو: فائل

نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی نوٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا اور عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، یہ نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: جشن آزادی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا اعلان

نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ کےدوسری جانب مار خور اور دیودار کے درخت کی تصاویر ہیں۔

نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔