عماد وسیم نے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن لیگ کے فائنل میں پہنچادیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
(فوٹو: کرک انفو)

(فوٹو: کرک انفو)

پروویڈینس: قومی ٹیم کے اسپنر عماد وسیم نے آل راؤنڈ کارکردگی سے جمیکا تلاواز کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پہنچادیا۔

کوالیفائر 2 میں گیانا ایمازون واریئر کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، انہوں نے میچ میں ناقابل شکست 15 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اسی طرح بالنگ میں بھی عماد وسیم نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ محمد عامر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 226 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمازون واریئر 8 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

فاتح سائیڈ کے شمارا بروکس نے ناقابل شکست 109 رنز اسکور کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔