ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11ہزار 970 ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11ہزار 970 ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3  مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ 47 مریضوں کی حالت نازک  ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے11 ہزار970  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 43 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 47 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.36   ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔