وزیراعظم نے اسحاق ڈارکو سینیٹ میں قائد ایوان مقررکردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
اسحاق ڈار نے دو روز قبل وزیرخزانہ کے عہدے کاحلف اٹھایا تھا:فوٹو:فائل

اسحاق ڈار نے دو روز قبل وزیرخزانہ کے عہدے کاحلف اٹھایا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سینیٹر اسحاق ڈار نے دو روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ اسحاق ڈار پانچ سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔