سہ فریقی سیریز؛ پاکستانی ٹیم 2 اکتوبر کو اڑان بھرے گی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 30 ستمبر 2022
پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کیلئے قومی ٹیم 2 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے فوری بعد انگلش اسکواڈ کے ہمراہ دبئی پہنچے گی، جہاں انگلش ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا جائیں گے جبکہ قومی ٹیم کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ گی۔

تین ملکی سیریز میں پاکستان، میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہوگی، پروگرام کے مطابق پاکستانی اور بنگلہ دیش کا میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

11 اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا، 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے گی، جہاں ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اَپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ سے شیڈول ہے جبکہ 19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسرےپر غلبہ پانے کی کوشش کریں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔