مردان میں خودکش حملہ آور ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک

کرائم رپورٹر  جمعـء 30 ستمبر 2022
پولیس کو کھیت سے بمبار کے جسم کے اعضا مل گئے (فوٹو : ایکسپریس)

پولیس کو کھیت سے بمبار کے جسم کے اعضا مل گئے (فوٹو : ایکسپریس)

 اسلام آباد: مردان میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا، واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے ہلاک ہوگیا، دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے جائے وقوع کا دورہ کیا دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

merdan suicide bombers killed 2

 

واقعے پر ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھماکے سے خودکش بمبار ہلاک ہوا، دھماکا پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے، ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی جدید سائنس حطوط پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔