پاک امریکا معاہدے پر دستخط، پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخر

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (فوٹو : ٹوئٹر)

ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (فوٹو : ٹوئٹر)

 اسلام آباد: سیلاب زدگان کی امداد اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے متعلق پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخرکردی۔ 

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ’جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن انیشیٹو‘ کے تحت دوسرے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو 132 ملین ڈالرز قرض کی واپسی مؤخرکردی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان میں اہم وسائل کو نئی سمت دینا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔