ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

ویب ڈیسک  جمعـء 30 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ماہِ اکتوبر میں کے لیے اعلان کردہ نئے ریٹ کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر 122 جبکہ کمرشل سلنڈر پر 470 روپے کی کمی ہوجائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ میں ایل پی جی 202 روپے فی کلو فروخت ہوگی، جس کے تحت گھریلو سلنڈر 2374 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 9135 روپے میں فروخت ہوگا۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ روز سردیوں میں قدرتی گیس کا بد ترین شاٹ فال ہوگا۔ جس کو پورا کرنے کیلئے 60 فیصد درآمدی ایل پی جی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ستمبر میں مقامی گیس سے 25 دنوں میں 8 ارب روپے لوٹے گئے جس کی تحقیقات کی جائیں۔ اسی طرح حکومت کو ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے جلد فیصلے لینے ہوں گے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ سستی گیس کی فراہمی اور قدرتی گیس کے شاٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے، لوکل ایل پی جی پر چند لوگوں کی اجارہ داری ختم کی جائے۔ پچاس فیصد ایل پی جی امپورٹ نہ کرنے والوں کے کوٹے منسوخ کیے جائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کاروبار میں سرکاری اداروں ایف بی آر اور ایف آئی اے کی بے جاہ مداخلت ختم کی جائے ا:ایل پی جی کی درآمد کو آسان بنایا جائے۔ دنیا بھر کی طرح باڈر ٹریڈ بینکنگ چینل دیا جائے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔