- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
انگلینڈ نے چھٹے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو باآسانی شکست دے دی
لاہور: انگلینڈ کی ٹیم نے فل سالٹ کی 88 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو چھٹے ٹی ٹوینٹی میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز تین، تین سے برابر کردی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کا چھٹا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی اننگز
انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد حارث نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر حارث پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 7 رنز بنائے، شان مسعود بھی آتے ہی صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔
نئے آنے والے بلے باز حیدر علی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں پاکستان کو 62 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ پھر افتخار احمد 110 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پھر آصف علی 136 اور محمد نواز اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
A superb strike to get to a special milestone 🔥#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/HKLWgwK5J9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
قومی ٹیم نے بابر اعظم کے 87 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 87 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ افتخار احمد 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
56 runs scored in the last five overs! 🙌 Excellent finish to the innings as we make 169-6 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/aoUkcpYm2v — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
بابر اعظم نے اس کے ساتھ ہی ٹی 20 میچز کی 81 اننگز کھیل کر 3000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولے اور سام کرن نے 2، 2 جبکہ رسی ٹاپلے، رچرڈ گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی اننگز
انگلش ٹیم نے 170 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا اور تین اوورز میں 50 رنز بنائے، ایلکس ہیلز 55 کے مجموعی اسکور پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سالٹ اور ڈیوڈ میلان نے شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور 128 تک پہنچایا تو میلان 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
England make it 3️⃣-3️⃣ with a game to go 🏏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/GDwkVbUURk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
انگلش ٹیم کے اوپنر سالٹ نے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ نے 170 رنز کا ہدف 14.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
فل سالٹ 87، ایلکس ہیلز 27 جبکہ بین ڈکٹ اور ڈیوٹ میلان 26،26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان ہی دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
دونوں ٹیموں نے میچ میں دو دو تبدیلیاں کیں۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا۔
Pakistan’s T20I player No.99 @iamharis63 gets his debut cap from @iMRizwanPak #PAKvENG | #UKSePKpic.twitter.com/dQZj4RzyYA — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
2️⃣ changes to our playing XI #PAKvENG | #UKSePKpic.twitter.com/JLxqO3aH3c — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2022
پاکستان الیون
بابر اعظم، محمد حارث، شان مسعود، حیدر علی، افتخار، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم (جونیئر)، شاہ نواز دھانی
انگلینڈ الیون
الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سام کرن، ڈیوڈ ولے، عادل رشید، رسی ٹاپلے، رچرڈ گلیسن
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔