- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونے والے سائفر کا سراغ مل گیا
اسلام آباد: امریکی سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے البتہ اس کی اصل وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور میٹنگ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی ہے۔
اجلاس میں کابینہ اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعطم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق اس مراسلے کو وزیر اعظم ہاوس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم
ذرائع کے مطابق سائفرکی اصل کاپی دفتر خارجہ میں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔
ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہونے کا انکشاف
قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اراکین کو سفارتی مراسلے (ڈپلومیٹک سائفر) کے معاملے پر بریفنگ دی گئی، جس میں یہ انکشاف ہواکہ متعلقہ ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاﺅس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ سابق وزیراعظم کو بھجوائے جانے والے اس سائفر کی وزیراعظم ہاﺅس میں وصولی کا ریکارڈ میں اندراج موجود ہے لیکن اس کی کاپی ریکارڈ میں موجود نہیں، قانون کے مطابق یہ کاپی وزیراعظم ہاﺅس کی ملکیت ہوتی ہے ۔
’کمیٹی عمران خان، اعظم خان اور سینئر وزرا کے خلاف کارروائی کا تعین کرے گی‘
اجلاس نے قرار دیا کہ ڈپلومیٹک سائفر کی ریکارڈ سے چوری سنگین معاملہ ہے۔ شرکا نے تفصیلی مشاورت کے بعد کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جو تمام ملوث کرداروں سابق وزیراعظم، سابق پرنسپل سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر، سینئر وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کرے گی۔
کابینہ کمیٹی میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ خارجہ، داخلہ، قانون کی وزارتوں کے وزرا شامل ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔