جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
اینوکی نے1990 میں اسلام قبول کرلیا تھا اوران کا نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا:فوٹو:فائل

اینوکی نے1990 میں اسلام قبول کرلیا تھا اوران کا نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا:فوٹو:فائل

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے مقبول ریسلر انوکی 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

انوکی 1979ء میں پاکستان کے پہلوان جھارا سے کشتی میں شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔ انہوں نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔

انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔ انوکی نے 1990ء میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔