بھارت میں پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر غیر فعال

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کا انکشاف بھارتی میڈیا نے کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کا انکشاف بھارتی میڈیا نے کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر غیر فعال کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ کو غیرفعال کردیا گیا۔ بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ پرلکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بھارتی حکومت نے رواں سال جولائی میں بھی حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کیا تھا جسے بعد میں ایکٹو کردیا گیا۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کیے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔