- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
سیلابی صورتحال کے بعد غیرملکی اور ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا
پشاور: خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال کے بعد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا، حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے ایک دن میں 23 ہزار ملکی اور 63 غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیاح خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کے حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے مختلف پہاڑی علاقوں کو پہنچ گئے۔
محکمہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں میں 62غیر ملکی اور 23 ہزار 940 ملکی سیاحوں نے سیر کی۔ غیر ملکی 61 سیاحوں نے کیلاش اورایک سیاح نے مستوج کا روخ کیا۔ گلیات میں سب سے زیادہ ملکی 13 ہزار 500 سیاحوں نے سیر کی ۔
ناران و کاغان میں 9 ہزار 500، کیلاش ویلی میں 500 اور مالم جبہ میں 400 سیاحوں نے رخ کیا۔ کمراٹ میں 34، چترال کے علاقے مستوج اور بونی میں 6 ملکی سیاحوں نے سیر کی۔
محکمہ سیاحت کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں جارہے ہیں، سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے کائٹ پراجیکٹ کے تحت کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔