- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ قبر کشائی کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئی
کراچی: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار دانیہ نے ایڈیشنل سیشن جج، مجسٹریٹ اور سیکریٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔
موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی طور پر قابض ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔