عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ قبر کشائی کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، ان کی وجہ موت جاننا ضروری ہے، دانیہ (فوٹو : فائل)

عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، ان کی وجہ موت جاننا ضروری ہے، دانیہ (فوٹو : فائل)

 کراچی: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے اور کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار دانیہ نے ایڈیشنل سیشن جج، مجسٹریٹ اور سیکریٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی طور پر قابض ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔