- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سائفر کے معاملے پر ن لیگ کا پی ٹی آئی کے خلاف سخت ردعمل کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سائفر کے معاملے پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت کردی۔
(ن) لیگ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ن لیگ سائفر کے معاملے پر عوام کو آگاہ کرے کہ یہ ریاست کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خاں کے جھوٹے بیانیے کا پول ثبوتوں کے ساتھ کھولا جائے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ حکومتی اور پارٹی سطح پر سائفر کے معاملے پر واضح موقف اپنایا جائے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، پارٹی عہدیدار اور وفاقی وزراء سائفر والی جھوٹی کہانی پر باقاعدگی سے پریس کانفرنس کریں۔
(ن) لیگ ذرائع نے کہا ہے کہ ہدایات کی روشنی میں پارٹی نے سائفر کے معاملے پر لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کردی ہے، سائفر کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز و دیگر سینئر پارٹی قیادت آج اہم پریس کانفرنس بھی کریں گی، مریم نواز پارٹی قائد کی ہدایت پر سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔