ستمبر میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد تک پہنچ گئی

 ہفتہ 1 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ(ستمبر2022) کے دوران مہنگائی کی شرح ميں1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر 23.2 فیصد پر آگئی ہے۔ 

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی بارے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 26.1 فیصد رہی ہے۔

اس سے قبل اگست2022 میں مہنگائی 27.3 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹماٹر 34 فیصد، سبزیاں 23 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دال مونگ 19.53 فیصد، آلو 17.43 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس کےعلاوہ گندم 15 فیصد، انڈے 14 فیصد، چکن 13 فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ ماہ چائے ساڑھے 11 فیصد، بیسن 10 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سگریٹ 8 فیصد، دال چنا 6.90 فیصد، دال ماش 6 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوچکی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ گھی 4.50 فیصد، پیاز چارفیصد تک سستی ہوئی ہے جب کہ دال مسور تین  فیصد، کوکنگ آئل دو فیصد اور چینی تقریبا ایک فیصد تک سستی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔