- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
ستمبر میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ(ستمبر2022) کے دوران مہنگائی کی شرح ميں1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر 23.2 فیصد پر آگئی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی بارے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 26.1 فیصد رہی ہے۔
اس سے قبل اگست2022 میں مہنگائی 27.3 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ٹماٹر 34 فیصد، سبزیاں 23 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دال مونگ 19.53 فیصد، آلو 17.43 فیصد مہنگے ہوئے۔
اس کےعلاوہ گندم 15 فیصد، انڈے 14 فیصد، چکن 13 فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ ماہ چائے ساڑھے 11 فیصد، بیسن 10 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سگریٹ 8 فیصد، دال چنا 6.90 فیصد، دال ماش 6 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوچکی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ گھی 4.50 فیصد، پیاز چارفیصد تک سستی ہوئی ہے جب کہ دال مسور تین فیصد، کوکنگ آئل دو فیصد اور چینی تقریبا ایک فیصد تک سستی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔