سلمان خان کی جگہ ایکشن فلموں میں کردار ادا کرنے والا اداکار چل بسا

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
سلمان خان  نے اپنی پوسٹ میں ساگر پانڈے کو اپنا بھائی بھی لکھا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں ساگر پانڈے کو اپنا بھائی بھی لکھا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے ساگر پانڈے 50 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ’باڈی ڈبل‘ ساگر پانڈے کی موت ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی جس وقت وہ  جِم میں ایکسرسائز کر رہے تھے۔

سلمان خان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساگر پانڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکار  نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ میرے ساتھ رہنے پر دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں۔ سلمان خان  نے اپنی پوسٹ میں ساگر پانڈے کو اپنا بھائی بھی لکھا ہے۔

ساگر پانڈے کی موت کی پوسٹ پر مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔