کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 220 کیسز رپورٹ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 1 اکتوبر 2022
شہر میں اب تک ڈینگی وائرس سے 36 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔  فوٹو: فائل

شہر میں اب تک ڈینگی وائرس سے 36 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے مزید 220 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد  6273 ہوگئی۔

نئے کیسز کے بعد رواں برس کیسز کی تعداد 8480 ہوگئی ہے جبکہ شہر میں اب تک ڈینگی وائرس سے 36 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران کراچی سے 220، حیدرآباد سے 67، جامشورو سے 5، دادو سے 2، تھرپارکر سے 1، عمر کوٹ سے 4، میرپور خاص سے 13، لاڑکانہ سے 1، شکارپور سے 1، خیرپور سے 1، سکھر سے 2، نوشہروفیروز سے 1، سانگھڑ سے 3 اور شہید بینظیر آباد سے 12کیسز سامنے آئے۔

مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 329 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد 7585 اور رواں سال 10154 ہوگئی ہے۔

ڈینگی وائر س سے رواں سال سندھ میں 38 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے 36 کراچی، 1 حیدرآباد اور 1 عمرکوٹ سے رپورٹ ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔