سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث غیرفعال ریلوے ٹریک بحال

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانی کی جائے گی، ریلوے انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانی کی جائے گی، ریلوے انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث غیرفعال ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا جب کہ پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتِ حال کے باعث 26 اگست سے غیرفعال ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا، کراچی سے پنجاب اور کے پی کے لیے ٹرینوں کو مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے۔

پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے لیے روانی کی جائے گی جب کہ پشاور سے چلائی جانے والی خیبر میل آج دوپہر میں کراچی پہچے گی جو رات سوا 10 بجے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

ریلوے انتظامیہ نے واشنگ لائن اسٹاف کو صبح 8 بجے تک رحمان بابا ایکسپریس تیار کرنے کے احکامات دیے ہیں، ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے ریلوے پولیس کو بھی مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

اندرون سندھ سیلاب کی صورتحال کے باعث کراچی سے صرف 2 مسافر ٹرینیں چلائی جا رہی تھیں، دونوں ٹرینیں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس براستہ حیدرآباد میرپور خاص کے لیے روانہ کی جاتی تھیں جب کہ کراچی تا دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین ( کے سی آر ) سروس سیلاب کی صورتحال میں بھی بحال رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔