راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2460 ہوگئی

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
 فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 راولپنڈی: ڈینگی کے حملے نہ رک سکے ابتک ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 2460 ہوگئی شہر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 100 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 55 مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 235 مریض زیر علاج ہیں، بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 211 مریض داخل ہیں جب کہ ہولی فیملی میں 64، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض زیر علاج ہیں۔

تین اسپتالوں میں ڈینگی پازٹیو مریض 142 ہوگے، اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عنصر اسحاق کا کہنا ہے کہ ڈینگی رسپانس کیس کی شرح سو فیصد ہے جس گھر سے ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوتا ہے اس کے گھر چاروں طرف 49 گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی جاتی ہے گلیوں اور خالی پلاٹس پر کارپٹ فوگنگ کی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔