- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
تھر کول فیلڈ بلاک 1 کومواصلاتی نظام سے ہم آہنگ کیا جائے گا

جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے کان کنی سے متعلق افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ فوٹو:فائل
کراچی: چینی کمپنی گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بعد اب تھر کول فلیڈ کے سنہار وکیان بلاک 1 کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس کرے گی۔
چینی کمپنی ہائیٹیرا نے تھر کول فیلڈ کے سنہار وکہیان وریا بلاک ون کو پیشہ وارانہ مواصلاتی نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ چینی کمپنی گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے بعد اب تھر کول فلیڈ کے 12200 کے ایم 2 پر محیط سنہار وکیان بلاک 1 کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس کرے گی۔
بلاک ون کے لیے ہائیٹیرا سلوشن میں ڈی ایس 6211 ڈی ایم آر ٹائیر تھری ٹنکنگ لائٹ سسسٹم شامل ہے۔ ایچ پی 788 پورٹیبل ریڈیو، ایچ ایم 788 موبائل ریڈیو، ایک ریکارڈنگ سسسٹم اور ڈسپیچ سسٹم سے مزین یہ سہولت کان کنی سے متعلق افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت اور ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ اس کے علاوہ حادثے کے امکانات اور اخراجات میں کمی کے علاوہ اضافی فوائد بھی حاصل ہونگے۔
تھر بلاک 1 مربوط کوئلے کی کان اور پاور پراجیکٹ، دراصل 7.8 ملین ٹن سالانہ اوپن پٹ کوئلے کی کان اور 1.3گیگا واٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ پر مشتمل ہے۔ صوبہ سندھ کے ضلع تھر میں واقع اس بلاک کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل بلاک میں کارکن ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے دو طرفہ ڈائریکٹ موڈ ریڈیو سے لیس تھے جس کی کنیکٹیوٹی رینج انتہائی محدود ہے اور جسے اپ گریڈیشن کی ضرورت پڑتی ہے تاہم اب چینی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
کارکنوں کے رابطے اور رئیل ٹائم ڈیٹا کی جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے کے علاوہ تیز رفتار مواصلات کی سہولت، آف فیلڈ ریموٹ اور ورچوئل رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ چینی کمپنی یہ ٹیکنالوجی پااکستان کے سب سے بڑے کوئلے کی فیلڈ میں سے ایک کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔
چینی کمپنی کی طرف سے فراہم کیا جانے والا یہ نیا ٹیکنالوجیکل سلوشن اس سے قبل بھی آسٹریلیا کے بی ایچ پی گروپ ، سعودی عرب کی آرمکو ، شیل سنگاپور اور اینگلو گولڈ اشانتی سائوتھ افریقہ و غیرہ میں بھی ورکرز کی استعداد بڑھانے کیلیے استعمال کیا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔