ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کمشنر

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 22 مارچ 2014
ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلیے مستقل رابطہ رکھا جائے گا،کمشنر کراچی۔
فوٹو: فائل

ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلیے مستقل رابطہ رکھا جائے گا،کمشنر کراچی۔ فوٹو: فائل

کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ڈاکٹروں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف سی پی ایل سی احمد چنائے،وزارت صحت سے ڈاکٹر اظہر شاہ ، ایس پی کلفٹن محمد ندیم اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر محمد ادریس نے شرکت کی ، دوران اجلاس ڈاکٹروں کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی غور کیا گیا ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ ڈاکٹر ہمارے ملک کا قومی سرمایہ ہیں  اور ان کی حفاظت کیلیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، انھوںنے کہاکہ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلیے مستقل رابطہ رکھا جائے گا،اجلاس میں پولیس بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ 2001 سے 2013 ڈاکٹروں کے 83 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ 2013 میں بدقسمتی سے 19کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے ،جن میں سے7کیسز کلیئر ہوگئے ہیں، باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے ،آخر میں پی ایم اے کراچی کے صدر ڈاکٹر محمد ادریس نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی کوششوں کوکاوشوں کا سراہا اورکہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔