لاہور سے کراچی کے لیے 37 روز بعد ٹرین آپریشن بحال

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: محکمہ ریلوے نے لاہور سے کراچی کے لیے 37 روز بعد ٹرین آپریشن بحال کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی کے لیے خیبر میل ایکسپریس ٹرین پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ ہوگی۔ ٹرین اپنے مقررہ وقت سے سوا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

خیبر میل ٹرین سے کراچی جانے والے مسافروں بزرگ، بچوں اور خواتین کا پلیٹ فارم پر رش لگ گیا۔ خیبر میل ٹرین کی لیگیج ہوئی، سامان بک کیا گیا۔ اسٹیشن پر ریلوے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔