طیارے میں بیٹھا مسافر نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمی

گولی مسافر کی گردن اور کان کے درمیان لگی


ویب ڈیسک October 02, 2022
گولی لگنے سے مسافر شدید زخمی ہوگیا، فوٹو: فائل

میانمار میں مقامی پرواز کے دوران ایک گولی طیارے کو چیرتی ہوئی اندر بیٹھے ایک مسافر کو جا لگی جس سے 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

میانمار ناؤ کے مطابق اندرون ملک پرواز کے دوران طیارے میں ایک مسافر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جب کہ طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گولی طیارے کے اس سمت سے داخل ہوئی جہاں مسافر بیٹھا ہوا تھا۔ گولی 27 سالہ نوجوان کے کان اور گردن کے درمیان لگی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولی کہاں سے چلائی گئی تھی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور نہایت حیران کر دینے والا واقعہ ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں