شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

روالپنڈی پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سعید کو گرفتار کرلیا۔

ایکسیرپیس نیوز کے مطابق پیرودھائی پولیس نے مدعیہ مقدمہ کی درخواست پر ملزم سعید کو گرفتار کیا، متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ملزم نے ہوٹل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پیرودھائی پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم سعید کو فوری گرفتار کیا۔

ایس پی راول نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسانی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔