- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
فیصلہ کن ٹی20 میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز جیت لی
لاہور: سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ میچ میں بیٹنگ کرنے نہیں آسکے.
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم 4 رنز، محمد رضوان ایک رن اور افتخار احمد 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے گئے لیکن یہاں خوشدل شاہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکے بعد آصف علی 7 رنز اور محمد نواز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔
انگلینڈ اننگز
انگلینڈ نے مقرر اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو الیکس ہیلز 18 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو اور فل سالٹ 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ مہمان ٹیم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے لیکن یہاں بین ڈکٹ 30 رنز بنا کر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں 108 رنز بنائے گئے جس میں 52 رنز ڈیوڈ ملان اور 46 رنز ہیری بروک کے شامل ہیں۔
کپتان بابراعظم نے ڈیوڈ ملان کا 30 رنز پر پہلا کیچ چھوڑا کیا جس کے بعد 62 رنز پر محمد وسیم نے ڈیوڈ ملان کا دوسرا کیچ چھوڑ دیا۔ وہ 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں سب سے زیادہ 61 رنز دیے۔
ٹاس
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور حارث روف کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہ نواز دھانی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1576573848580894721?s=20&t=DjCuDIhRobcWj1ycXMRpwA
انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے، میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان الیون
کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم (جونیئر)، محمد حسنین۔
انگلینڈ الیون
الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سام کرن، ڈیوڈ ولے، عادل رشید، رسی ٹاپلے، کرس ووکس۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔