منظور وسان کی سیاسی منظرنامے سے متعلق خطرناک پیش گوئی

 اتوار 2 اکتوبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما منظور وسان نے ملک میں سیاسی منظر نامے کے لیے اکتوبر اور نومبر کو خطرناک قرار دینے کی پیشگوئی کردی۔

انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اکتوبر اور نومبر بہت خطرناک ہیں، ملک میں نئے الیکشن سال 2023 میں ہونگے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہوجائیں.

منظور وسان نے کہا کہ پرانے چہرے آرام کریں گے اور اب بہت سے نئے نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے ان کی میں خدمت میں کروں گا۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمینٹ بھی متحرک ہوگی تاہم الیشکن ہوں تو فیئر اینڈ فری ہوں اور مدت بھی پوری ہو۔ منظور وسان نے کہا کہ ایک ماہ پہلے ہی کہا تھا کہ بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیکس ہونگیں جو اب سب کے سامنے ہے۔

اسحاق ڈار کی واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ اب سب واپس آئیں گے کوئی باہر نہیں بچے گا، اس کی واپسی کا جواز بناکر دوسرے بھی واپس آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔